کاروار:04/ستمبر (ایس اؤنیوز) سال 2018-2017کے ضلعی سطح کے دسہرہ کھیل مقابلےستمبر 7سے 9تک ضلعی محکمہ یوتھ اینڈ اسپورٹس اور کھیل محکمہ کے اشتراک سے کاروار تعلقہ میدان (مالادیوی میدان )میں منعقد ہونے کی محکمہ کی طرف سے جار ی کردہ پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے ۔
تعلقہ سطح کے دسہرہ کھیل مقابلوں میں جیت حاصل کرنے والے کھلاڑی 7ستمبر کی صبح 30-9بجے کاروار تعلقہ کے مالادیوی میدان میں حاضر ہوکر منتظمین سے رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ 7ستمبر کو کبڈی، بال بیڈمنٹن ، ہیانڈ بال، شٹل بیڈمنٹن، ٹیبل ٹنیس،تھروبال اور 8ستمبر کو اتھلیٹکس ، کھوکھو، باسکٹ بال کے مقابلے منعقد ہونگے۔ جب کہ 9ستمبر کو منڈگوڈ کے تعلقہ کھیل میدان میں فٹ بال، والی بال کے مقابلے ہونے کی محکمہ کے کمشنر نے پریس ریلیز میں جانکاری دی ہے۔